گرین ویلیج فیملی کیا ہے؟


اگر آپ کا تعلق کسی زرعی علاقے سے ہے تو آپ اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں گے کہ ایک کسان کو جب ٹربائن لگوانی ہوتی ہے تو وہ اپنے گاؤں سے 25 -30 کلو میٹر یا اس بھی زیادہ دور شہر جا کر وہاں سے ٹربائن سے متعلق معلومات لیتا ہے پھر اسی سلسلے میں اس سفر کو دوبارہ بھی کئی بار کرنا پڑتا ہے جس سے وقت کی بربادی کے ساتھ ساتھ آنے جانے کی اس دوڑ دھوپ  کے تمام سفری اخراجات بھی اپنی جیب سے برداشت  کرنا پڑتے ہیں اور بات صرف یہاں پر ختم نہیں ہو جاتی کیونکہ دراصل یہ تو اس سلسلے کا آغاز ہوتا ہے کہ جب ٹربائن کی تنصیب ہو جاتی ہے تو ٹربائن کی معمولی سے معمولی سروس کے لیے بھی کسان بھائی کو شہر ہی آنا پڑتا ہے اور وہاں سے متعلقہ میکینک کو ساتھ لے کر جانا اور اسکے بھی تمام سفری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں بعض اوقات تو 100 روپے کا کام ہوتا ہے اور صرف ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات ہی 3000 سے 5000 روپے تک ادا کرنا پڑ جاتے ہیں اور اسکے علاؤہ کام جتنے ہاتھوں سے گزرتا اتنے ہی لوگوں کے منافع کا بوجھ بھی اس پر پڑ جاتا ہے۔ جس سے کام کی نوعیت کے اعتبار سے وہ چیز کئی گنا کا بوجھ اٹھا کر بے انتہا مہنگی ہو جاتی ہے اور اس کا سارا بوجھ بے چارے کسان بھائیوں پر ہی پڑتا ہے جس کی وجہ سے کسان بھائی ایک غیر میعاری ٹربائن زیادہ قیمت میں لگوانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے گرین ویلیج پمپس نے گرین ویلیج فیملی کا انعقاد کیا جس سے کسان کی خون پسینے کی کمائی کے اس ضیاع کو ہر ممکن حد تک روکنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کسان بھائی کم قیمت میں ایک میعاری ٹربائن لگوا سکیں جو کم ترین لوڈ پر زیادہپ انی بھی دے اور لمبے عرصے تک چلے۔

گرین ویلج فیملی کا حصہ بننے کے فوائد؛

گرین ویلیج فیملی کا حصہ بننے سے ہر کسان بھائی کی کمپنی تک براہ راست رسائی ہو گی وہ اپنا آرڈر خود ہی آن لائن بک کروا سکے گا

گرین ویلیج فیملی کا حصہ بن کر اپ لائن سے ٹربائن انسٹالیشن سے متعلق معلومات و ٹریننگ ملے گی جس سے ہر کسان ٹربائن سروسز کے حوالے سے اپنے ہی ملازمین سے کام کروانے کی خودمختاری حاصل کر لے گا

ان شاءاللہ

ہر کسان بھائی اپنے دوسرے کسان بھائی کے لیے نا صرف آسانی پیدا کرنے کا باعث ہو گا بلکہ سب ایک دوسرے سے کسی نہ کسی طور پر مالی فوائد حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

ہر سیلز پر ملنے والی رقم کمپنی اکاؤنٹ میں محفوظ ہو گی جسے جب بھی وہ چاہے کمپنی سے کوئی بھی پراڈکٹ خرید کر رڈیم کروایا جا سکے گا

(جاری ہے)

ہر کسان کے لیے آمدن حاصل کرنے کے مواقع یکساں طور پر ایک ہی اصول کے مطابق ہوں گے جس سے لاکھوں روپے ماہانہ یا اس سے بھی زیادہ کمانا ہر کسان کے لیے انتہائی آسان ہوگا۔

(جاری ہے)

غرض یہ کہ ہر کسان بھائی ڈائریکٹ کمپنی سے ٹربائن خریدنے سے لے کر انسٹالیشن اور ہر طرح کی سروسز کے لیے ہر طرح سے خودمختار ہوگا جس سے اس کی ٹربائن کی سروس ریپئرنگ جسے دیگر مسائل میں کبھی تاخیر نہیں ہوگی اور نا ہی کوئی دکاندار ان سے بل کی مد میں اوور چارجنگ کر سکے گا کیونکہ ہرکسان بھائی کی کمپنی تک براہ راست رسائی ہو گی

گرین ویلج فیملی کا حصہ بننے کا طریقہ؛

گرین ویلج فیملی کا حصہ بننے کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود “رجسٹر” کا ایک فارم دستیاب ہے جسے آپ آسانی سے پر کر سکیں گے

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

5 thoughts on “گرین ویلیج فیملی کیا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *